
نوشکی(اے ون نیوز)بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق نوشکی کے علاقے غریب آباد کے قریب پولیس موبائل پرحملہ اُس وقت ہوا جب وہ گشت کررہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ حکام نے بتایاکہ جاں بحق پولیس اہلکاروں کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔