
اسلام آباد(اے ون نیوز)پاکستانی طلبا کے لیے امریکہ میں تعلیم کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے،ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) اسلام آباد نےامریکا میں مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپس پروگرام شروع کر دیا۔
طلبا سے درخواستیں طلب کر لی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یو ایس پاکستان نالج کوریڈور کے تحت امریکی ٹاپ 100 یونیورسٹیز میں داخلے کے لیے اسکالرشپس دستیاب ہو گی،ٹاپ 50 یونیورسٹیوں میں مکمل ٹیوشن فیس کا احاطہ کیا جائے گا.
اسکالرشپ میں اسٹائپنڈ اور ہیلتھ انشورنس بھی شامل ہو گی،رینک 51 تا 100 یونیورسٹیز کے لیے 12 ہزار ڈالر سالانہ ٹیوشن سپورٹ کریگی۔ پاکستانی طلبا امریکا کی ورلڈ رینک یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کر سکیں گے،امریکا کی جامعات میں ریسرچ کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے.
درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔




