جب تک میرے جسم میں خون کا آخری قطرہ ہے، میں اپنی قوم کا سر جھکنے نہیں دوں گا، سہیل آفریدی

حویلیاں( اے ون نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حویلیاں میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صوبے میں امن کے قیام، شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی بالادستی کے لئے میدان میں نکل آئے ہیں۔
تحصیل حویلیاں سمیت صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوگا،خیبر پختونخوا کی سرزمین پر صرف امن چاہیے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں منعقدہ امن کانفرنس میں تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے متفقہ طور پر امن کی خواہش کا اظہار کیا تھاانہوں نے اس عمل کو انتہائی افسوسناک اور امن نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا کے عوام سیاسی، مذہبی یا سماجی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ایک بات پر متحد ہیں کہ وہ مسلط شدہ اور مصنوعی دہشت گردی سے تنگ آ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا اس صوبے کے لوگ صرف امن چاہتے ہیں, صرف امن، صرف امن اور صرف امن وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کی نئی لہر کوئی قدرتی صورتحال نہیں بلکہ ایک منظم سازش کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے ایسے فیصلے صوبے پر مسلط کیے جاتے رہے جن سے عوام کی زندگی مشکل، معیشت تباہ اور نسلیں متاثر ہوئیں۔
ان کے بقول، ”78 سال سے اس خطے نے سب سے زیادہ خون دیا، سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور سب سے زیادہ زخم کھائے انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں پرامن شہریوں پر طاقت کے استعمال اور فائرنگ کے واقعات، جن میں 9 مئی، 26 نومبر، مریدکے اور دیگر سانحات شامل ہیں، کی شدید مذمت کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا،“ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ رزق، عزت، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، اس لیے ہم ظلم سے نہیں ڈرتے۔
”عدالتی احکامات کے باوجود انہیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ 9 مئی کے بعد خیبر پختونخوا کے عوام نے سب سے زیادہ گرفتاریوں کا سامنا کیا، مگر اس کے باوجود وہ اپنے نظریے اور قیادت کے ساتھ کھڑے رہے، جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں دہائیوں سے ایک مخصوص ذہنیت نے خیبر پختونخوا کے عوام کو کمتر سمجھا اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا۔ یہ صوبہ مسلسل بمباری، آپریشنز، بے گھر ہونے، خون اور دکھ سہتا رہا، لیکن پھر بھی مضبوطی سے کھڑا رہا۔
وزیر اعلیٰ نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے مختلف واقعات میں شہید کیے گئے شہریوں کو دہشت گرد قرار دینے کے بیانئے کو مسترد کرتے ہوئے کہا،“وہ سب بے گناہ تھے۔ ان میں ایک بھی دہشت گرد نہیں تھا وزیر اعلی نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنی قوم کے حقوق، عزت اور امن کے لیے آخری دم تک لڑتے رہیں گے۔“جب تک میرے جسم میں خون کا آخری قطرہ ہے، میں اپنی قوم کا سر جھکنے نہیں دوں گا۔
اگر میں آپ کے درمیان رہا تو آپ کا سر کبھی نہیں جھکنے دوں گا، اور اگر میں آپ کے درمیان نہ رہا تو پھر بھی ظلم کے آگے نہ جھکنا۔ ایمان، یقین اور اتحاد کے ساتھ کھڑے رہنا عمران خان کے ساتھ، حق کے ساتھ خیبر پختونخوا کے عوام کے حقوق، امن اور انصاف کی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رکھی جائے گی جلسہ سے ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون،یوسف ایوب خان،عمرایوب خان،مومنہ باسط اور دیگر شخصیات نے خطاب کیا۔




