
نئی دہلی (اے ون نیوز) بھارتی میڈیا نے دبئی ایئرشو کے دوران اپنے لڑاکا تیجاس طیارہ حادثے کا ذمے دار امریکہ کو ٹھہرا دیا۔
صحافی ارنب گوسوامی کاکہنا تھاکہ تیجاس امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کے انجن سے چلتا ہے، جنرل الیکٹرک بھارت کا کبھی دوست نہیں رہا، اس نے ڈیلیوری سست کرنے کی کوشش کی جو امریکی حکومت کے بغیر ممکن نہیں، امریکی حکومت نے اگلی جنریشن کے انجن کی ڈیلیو ری سست روی کا شکار کرنے کی کوشش کی، امریکہ ایل سی اے پروگرام اور تیجاس کو خطرہ سمجھتا ہے۔
بھارتی (ر) میجر جنرل جی ڈی بخشی کا کہنا ہے کہ آپ نہیں جانتے کہ کب سندور 2.0 دوبارہ بھڑک اٹھے، جی ای 404 انجن ہمیں 2 سال پہلے مل جانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ارب ڈالر نقد ادا کیے ہیں، اب تک بھارت کو اس کے صرف 2 انجن ملے ہیں۔




