اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعلی سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا

اڈیالہ(اے ون نیوز) وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا-

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر دھرنا دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک اور صوبائی وزراء مینا خان، شفیع جان، شوکت یوسفزئی سمیت بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تو پولیس نے ان کے قافلے کو گورکھپور ناکے پر روک دیا۔

سہیل آفریدی نے موقع پر موجود پولیس افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک صوبے کے ساڑھے چار کروڑ عوام کا نمائندہ ہوں، آٹھویں مرتبہ جیل آ رہا ہوں مجھے بانی پی ٹی آئی سے کیوں نہیں ملنے دیا جا رہا، کیوں ایک صوبے کی تذلیل کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ اگر ہم بھی آپ کے ساتھ ایسا سلوک کریں تو کیسا لگے گا، ملاقات کے لیے آیا ہوں یہیں بیٹھوں گا۔

سہیل آفریدی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے کر میڈیا سے گفتگو میں کہا بانی پی ٹی آئی کی طبیعت ناسازی کی خبریں گردش کررہی ہیں، جو خبریں یا افواہیں آرہی ہیں اسے تشویش بڑھ رہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ ہم چاہتے ہیں آج ملاقات ہو یہ تشویش بھی ختم ہو، تشویش بڑھے گی تو پوری قوم سڑکوں پر آئے گی، ہم چاہتے ہیں عمران خان سے ملاقات کریں ان کی صحت دریافت کریں، ہم یہاں بیٹھے رہیں گے جب تک ملاقات نہیں کرائی جاتی، ہم نے تمام قانونی اور جمہوری راستے اپنائے ہیں، پرسوں بانی کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئےدھرنے میں آنا چاہتا تھا لیکن انہوں نے منع کیا۔

وزیر اعلیٰ پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر ہمارے خدشات بڑھ رہے ہیں، ہمارے پاس آخری راستہ بھی ہے اس پر غور کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button