اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

راولپنڈی، لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے والا مرکزی ملزم گرفتار

راولپنڈی(اے ون نیوز)راولپنڈی میں نوجوان لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے مقدمے میں پیشرفت ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے مرکزی ملزم انیس عرف دورانی کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو موٹروے پولیس نے خفیہ اطلاع پر اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کر کے تھانہ نصیرآباد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف 25 نومبر کو تھانہ نصیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، مقدمے میں نظار خان، جلیل خان اور جبار خان بھی نامزد ہیں۔

واضح رہے کہ لڑکی کے بال کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button