اہم خبریںپنجابتازہ ترین

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کا بیرون ملک جانے والے شہریوں کے مسائل پر اہم انکشافات

لاہور(اے ون نیوز) ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون کپٹن (ر) محمد علی ضیا نے بیرون ملک جانے والے شہریوں کے مسائل پر اہم انکشافات کیے ہیں۔

ان کے مطابق، گزشتہ 6 ماہ کے دوران 8 ہزار سے زائد افراد کو ائیرپورٹ پر آف لوڈ کیا گیا، جبکہ روزانہ تقریباً 18 سے 20 ہزار لوگ اندرون و بیرون ممالک سفر کرتے ہیں۔

کپٹن (ر) محمد علی ضیا نے کہا کہ کئی شہری یورپ کے خواب دکھا کر تیسری دنیا کے ممالک میں بھیجے جاتے ہیں، جہاں لاکھوں روپے خرچ کرنے والے افراد کئی سال جیل میں رہ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودیہ میں عمرہ کے لیے جانے والے بعض افراد بھکاری بن جاتے ہیں، اور بعض ممالک میں دو نمبر ڈاکومنٹس پر جانے والے شہریوں کے جرائم کی وجہ سے انہیں ڈی پورٹ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایف آئی اے کی کارروائیاں شہریوں کو محفوظ رکھنے اور انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button