
اسلام آباد(اے ون نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2روپےکی کمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے79پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 279 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔




