اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کارکنوں کو عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے ورکروں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر کو اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارلیمانی پارٹی نے طریقہ کار پر بحث کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملاقات کے لیے کوئی ورکر منگل کے روز بہنوں یا وکلا کے ہمراہ نہیں جائے گا۔ ارکان نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ حکومت کو کریک ڈاؤن یا رکاوٹ کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایڈوائزری کمیٹی میں جائیں گے تو ہی سپیکر کو اپنا پیغام دے سکتے ہیں۔اجلاس میں محمود خان چکزئی اور قائدین نے سپیکرکو اپنا موقف بتانے کے لیے ایڈوائزری کمیٹی میں جانے کی ہدایت کی، پارلیمانی پارٹی ہدایات کی روشنی میں تمام دستاویزات اسپیکر چیمبر میں پہنچائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، ہم چاہتے ہیں حالات بہتر ہوں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم ہمیشہ بات چیت کے حامی رہے ہیں، اسمبلی میں بھی اس پر بات کروں گا، ہم ادارے کے کردار کو سراہتے ہیں ہمیشہ سے اس کی تائید کی ہے، تحریک انصاف کا ہمشیہ سے مؤقف ہے مضبوط فوج پاکستان کی ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ غلط ہوا ، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، کچھ لوگ آگ لگوانا چاہتے ہیں، کچھ لوگ ادارے اور پی ٹی آئی کے درمیان دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو اس دراڑ کے بینیفشری ہیں وہی یہ لڑائی کروانا چاہتے ہیں،کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ادارے اور پی ٹی آئی کے درمیان مس انڈرسٹینڈنگ برقرار رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button