
اسلام آباد(اے ون نیوز)این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، گرفتار سب انسپکٹر صارم نے کچا چٹھا کھول دیا، سب انسپکٹر صارم نے کال سینٹر سے بھتہ لینے کا اعتراف کرلیا، کال سینٹرز سے پیسے جمع کرکے افسران تک پہنچائے۔
این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل تحقیقات کے دوران گرفتار سب انسپکٹر صارم نے کچا چٹھا کھول دیا، سب انسپکٹر صارم کا کال سینٹر سے بھتہ لینے کا اعتراف کرلیا۔
ذرائع کے مطابق صارم نے بیان دیا کہ کال سینٹرز سے پیسے جمع کرکے افسران تک پہنچائے، سب انسپکٹر صارم نے 15 لاکھ روپے کی ریکوری بھی کرا دی، فرار افسران کی گرفتاری کیلئے متعلقہ ڈی پی اوز کو خط ارسال کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کی بیرون ملک جائیدادوں کی تفصیلات منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایف آئی اے تفصیلات کیلئے میوچل لیگل اسسٹنٹس خطوط لکھے گی۔




