پاکستانتازہ ترینتجارت

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(اے ون نیوز) حکومت نے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ آج رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرنا ہوتا ہے تو وزیراعظم شہباز شریف کی اجازت سے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے کسی بھی ایٹم کی قیمت نہیں بڑھے گی، پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور کیروسین آئل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، 16 نومبر سے 30 نومبر تک وہی قیمتیں ہوں گی جو آج نافذالعمل ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ فی لٹر قیمت

پٹرول کی فی لٹر قیمت 224 روپے 80 پیسے

ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے

مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 197 روپے 28 پیسے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button