
لندن(اے ون نیوز)برطانیہ میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 5.1 فیصد ہوگئی
برطانوی دفتر برائے شماریات کے مطابق 18 سے 24 سال کی عمر کے بے روزگاروں کی تعداد میں 85 ہزار کا اضافہ ہوا .
جو نومبر 2022 کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہے،گزشتہ سال اکتوبر تک بیروزگاری کی شرح 4.3 فیصد تھی .
کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی پچھلے سال کے بجٹ کے اثرات محسوس کر رہی ہیں .
جبکہ حکومت نے کہا ہے کہ وہ نوجوانوں کی بے روزگاری کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کرے گی.




