اہم خبریںتازہ ترینکھیل

سڈنی، بابر اعظم کا ننھے مداح کیلئے خاص تحفہ، بچہ خوشی سے جھوم اٹھا

سڈنی(اے ون نیوز)آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے دوران سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے پاکستان ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ایک بار پھر اپنے اخلاق اور شائستگی سے مداحوں کے دل جیت لیے۔

بابر اعظم نے ایک ننھے فین کو خاص تحفہ دیا جس پر بچہ خوشی سے جھوم اٹھا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڈنی سکسرز کی جرسی پہنے بابر اعظم اپنے کِٹ بیگز کے ہمراہ بظاہر گراؤنڈ سے باہر موجود ہیں۔

ایسے میں ایک ننھا فین بابر کے پاس آتا ہے اور بچے کے ساتھ ویڈیو بنانے والا شخص اسٹار بیٹر سے بچے کیلئے کوئی مشورہ مانگتا ہے۔

جس پر بابر نے کہا کہ بس بیٹنگ انجوائے کرے، یہ ابھی بچہ ہے مشورے کی اتنی ضرورت نہیں ہے بس مزے کرے۔

اس دوران بابر نے کٹ بیگ کھولا اور اپنے دستانے بچے کو تحفے میں دے دیے جس کے بعد ننھا فین خوش ہوگیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور مداحوں نے بابر اعظم کے اس عمل کو ان کی عاجزی اور مداحوں سے محبت کا ثبوت قرار دیا۔

https://www.facebook.com/reel/2024418825066138/?s=single_unit

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button