اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا پی آئی اے میں حصہ دار بننے کا اعلان

کراچی (اے ون نیوز) فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے نجکاری کے نتیجے میں فروخت ہونے والی پی آئی اے میں حصہ دار بننے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے اعلان کیا ہے کہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے لیے کامیاب بولی دینے والے کنسورشیم میں کمپنی کی شرکت کی منظوری دے دی ہے۔

24 دسمبر 2025ء کو پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) کو آگاہ کیا گیا کہ ایف ایف سی نے عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کی قیادت میں ایک کنسورشیم میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، دی لیک سٹی ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اے کے ڈی گروپ ہولڈنگز پرائیویٹ اور دیگر بھی شامل ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ عارف حبیب کنسورشیم نے منگل کو پی آئی اے میں 75 فیصد حصص حاصل کیے جس کیلئے 135 بلین روپے کی کامیاب بولی لگائی گئی، بولی کے عمل کے بعد نجکاری کمیشن نے کنسورشیم کو سب سے زیادہ بولی دینے والا قرار دیا، رقم میں سے 10.2 بلین روپے حکومت کو دیئے جائیں گے جب کہ باقی پی آئی اے پر استعمال ہوں گے، توقع ظاہر کی گئی کہ اس نجکاری سے حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہوگی۔

معلوم ہوا ہے کہ ایف ایف سی کے بورڈ نے کمپنی کو کنسورشیم اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ تمام ضروری معاہدوں کو حتمی شکل دینے اور ان پر عمل درآمد کرنے کا اختیار دیا ہے، جس سے ایف ایف سی کے لیے پی آئی اے میں حصص حاصل کرنے کرنے کی راہ ہموار ہوگی.

کمپنی نے واضح کیا کہ لین دین کی تکمیل اب بھی کئی شرائط کے ساتھ مشروط ہے، بشمول نجکاری کمیشن کی طرف سے قبولیت کا خط جاری کرنا، قطعی معاہدوں کا نفاذ اور تمام مطلوبہ کارپوریٹ اور ریگولیٹری منظوریوں کی تکمیل شامل ہے،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button