اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کو دہری شہریت رکھنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(اے ون نیوز)حکومتِ پاکستان نے جرمنی میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے دوہری شہریت کی منظوری دے دی۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے جرمنی میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے دوہری شہریت کی منظوری کے بعد اب جرمنی میں رہائش پذیر اوورسیز پاکستانی جرمن شہریت حاصل کرنے کی صورت میں پاکستانی شہریت ترک کرنے کے پابند نہیں رہے۔

اس فیصلے کو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی اور دیرینہ مطالبے کی تکمیل قرار دیا جا رہا ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ 1951 کے تحت دوہری شہریت سے متعلق قومی پالیسی میں توسیع کے نتیجے میں سامنے آئی ہے جس کے تحت حکومتِ پاکستان نے جرمنی کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جن کے ساتھ پاکستانی شہریوں کو دوہری شہریت کی اجازت حاصل ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے کا تعلق جرمنی کے قانون میں کسی نئی تبدیلی سے نہیں بلکہ پاکستان کے اپنے پالیسی فیصلے سے ہے۔

بیورو آف امیگریشن کے ایک سینئر عہدیدارکے مطابق حکومت نے جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اجازت دی ہے، جس کے بعد جرمن شہریت حاصل کرنے والے پاکستانی اپنی پاکستانی شہریت، شناخت اور قانونی تعلق برقرار رکھ سکیں گے، اس فیصلے کے نتیجے میں وہ پاکستان میں جائیداد، وراثت اور دیگر شہری حقوق سے بھی مستفید رہیں گے۔

پاکستان اس وقت دنیا کے 21 ممالک کے ساتھ دوہری شہریت کے باضابطہ انتظامات رکھتا ہے، جن میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، فرانس، اٹلی، بیلجیئم، نیدرلینڈز، سویڈن، سوئٹزرلینڈ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جرمنی میں پاکستانیوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہے جو آئی ٹی، انجینئرنگ، ہیلتھ کیئر، آٹوموٹیو، ریسرچ اور کاروباری شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، اس فیصلے سے پاکستانیوں کو جرمنی میں مستقل قانونی تحفظ، بہتر روزگار کے مواقع اور معاشی استحکام حاصل ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button