اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

سرگودھا،چھت پر کام کرتے کرنٹ لگنے سے 3 سگے بھائی ہلاک

سرگودھا(اے ون نیوز) کرنٹ لگنے سے تین مسیحی سگے بھائی ہلاک۔

تفصیلات کے مطابق 78 پل کے قریب طالب کالونی میں گھر کی چھت پر کام کے دوران ایک بھائی 11 کے وی ہائی وولٹیج تار سے چھو گیا۔کرنٹ لگنے پر دو دیگر بھائی بچانے کیلئے آئے تو تینوں کو کرنٹ نے اپنی زد میں لے لیا۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد دی لیکن جانبر نہ ہو سکے ۔ ہلاک ہونے والوں میں 38 سالہ آصف مسیح، 29 سالہ عابد مسیح، اور 25 سالہ ساجد مسیح شامل ہیں۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دیں۔ مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button