
واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز کو دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روڈریگیز نےدرست کام نہیں کیا تو انہیں مادورو سےبھی زیادہ بھاری قیمت چکانا ہوگی۔
خیال رہے کہ وینزویلا کی نائب صدر نے ڈیلسی روڈریگیز نےعدالتی حکم پر صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔
نیوز کانفرنس میں ڈیلسی روڈریگیز نے نکولس مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، ڈیلسی روڈریگز نے کہا وینزویلا کے واحد صدر نکولس مادورو ہی ہیں، وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا، ساتھ ہی انہوں نے ملک اور قدرتی وسائل کے دفاع کا عزم بھی کیا۔
واضح رہے کہ امریکی فوج نے گزشتہ روز وینزویلا کے دارالحکومت سمیت مختلف مقامات پر حملے کیے اور صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کوگرفتار کرکے امریکا منتقل کر دیا۔




