اہم خبریںپنجابتازہ ترین

لاہور کی نجی یونیورسٹی کی نوجوان طالبہ کا اقدام خودکشی، اصل وجہ سامنے آگئی

لاہور(اے ون نیوز)لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبا فاطمہ کی جانب سے خودکشی کی کوشش کے اصل حقائق سامنے آگئے۔

پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق فاطمہ اپنے آبائی علاقے نارنگ منڈی میں احمد نامی لڑکے کو پسند کرتی اور اُس سے شادی کرنا چاہتی تھی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گھر والے فاطمہ کی شادی سے راضی نہیں تھے اور وہ فاطمہ کو اپنی پڑھائی جاری رکھنے پر زور دے رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق فاطمہ نے پسند کی شادی نہ ہونے پر دلبراشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کی جبکہ چھلانگ لگانے سے پہلے بھی آخری بار کال پر بات اُسی لڑکے کے ساتھ کی تھی۔

ذرائع کے مطابق لڑکی نے آخری کال کے بعد احمد نامی لڑکے کا نمبر بھی موبائل سے ڈیلیٹ کردیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ فاطمہ کے اہل خانہ نے اپنا بیان ریکارڈ کروادیا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کا اسپتال میں علاج جاری ہے اور اُسے تاحال ہوش نہیں آیا ہے جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button