اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم

کراچی(اے ون نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ قائم ہوگیا، جب بازار حصص کی مجموعی کیپٹلائزیشن پہلی بار تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گئی۔

پی ایس ایکس کی مجموعی کیپٹلائزیشن 20 ہزار 700 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ریڈی مارکیٹ کا لین دین بھی غیر معمولی سطح پر پہنچ گیا ہے، جہاں شیئرز کا حجم 85 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ 20 برس کی بلند ترین سطح ہے۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی سرگرمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا اظہار ہے۔

بازار حصص کے موجودہ اعداد و شمار ڈالر کے حساب سے بھی بلند سطح پر ہیں، جو ساڑھے 7 سال بعد بڑھ کر 74 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ایک اور سنگ میل عبور ہوا ہے، جب مارکیٹ میں تاریخ ساز تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button