اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

برطانیہ کا روسی آئل ٹینکر ضبط کرنے کے امریکی آپریشن میں شامل ہونے کا اعتراف

لندن(اے ون نیوز)برطانیہ نے روسی آئل ٹینکر ضبط کرنےکے امریکی آپریشن میں شامل ہونے کا اعتراف کرلیا۔

امریکی کوسٹ گارڈ کا بحر اوقیانوس میں روسی پرچم والا آئل ٹینکر قبضے میں لینے کے معاملے پر برطانوی وزیر دفاع کا بیان سامنے آ گیا جس میں انہوں نے روسی پرچم والا آئل ٹینکر قبضے میں لینے کے مشن میں امریکا کا ساتھ دینے کی تصدیق کردی۔

برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی کا کہنا تھا کہ برطانوی مسلح افواج نے امریکی کارروائی کی کامیابی میں پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے نے بتایاکہ برطانیہ نے امریکاکی درخواست پر جہاز کو قبضے میں لینے کے لیے معاونت فراہم کی اور یہ معاونت بین الاقوامی قانون کے تحت فراہم کی گئی۔

یاد رہےکہ امریکی افواج نے بحرِ اوقیانوس میں روسی پرچم بردار آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا جس کے بعد روسی وزارت خارجہ اس اقدام کو بحری قزاقی قرار دیا ۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا جہاز پر موجود روسی عملے کی حفاظت اور ان کی واپسی یقینی بنائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button