اہم خبریںپنجابتازہ ترین

راولپنڈی میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث 3 خواتین جاں بحق

راولپنڈی (اے ون نیوز) نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں لیکیج کے باعث فلیٹ میں گیس بھرنے سے 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ایک کی حالت شدید تشویشناک ہے، بے ہوش خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔اموات بظاہر فلیٹ میں گیس بھرنے سے ہوئیں تاہم حتمی صورتحال فرانزک ماہرین اور پولیس رپورٹ میں ہی واضح ہوگی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین میں 45 سالہ خورشید فاطمہ، 60 سالہ زینت مزمل اور 70 سالہ زیبا مزمل شامل ہیں، 23 سالہ نور فاطمہ کی حالت شدید تشویشناک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button