اہم خبریںتازہ ترینٹیکنالوجی

ٹرمپ ٹیرف کے بعد آئی فون 16 پرو کی قیمت کیا ہوگی؟

واشنگٹن(اے ون نیوز ) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی "لبریشن ڈے” ٹیرف کریک ڈاؤن کے تحت آئی فون کی قیمت میں زبردست اضافہ ہونے جا رہا ہے۔

ٹیک انسائیٹ کے تجزیہ کار وین لیم نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ آئی فون کے تازہ ترین ماڈل کی پیداوار کی قیمت 580 ڈالر سے بڑھ کر 850 ڈالر تک پہنچ جائے گی، یہ اس وجہ سے ہے کہ ایپل اپنا آئی فون چین میں بناتا ہے، جس پر 54 فیصد کا بھاری ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

ویڈ بش سیکیورٹیز کے تجزیہ کار ڈین آئیوز کے مطابق، ایپل اس اضافی قیمتوں کا بوجھ صارفین پر ڈالے گا، جس کے نتیجے میں 256GB آئی فون 16 پرو کی قیمت 1,100 ڈالر سے بڑھ کر 3,500 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ان کی ٹیرف غیر ملکی مصنوعات کی قیمت بڑھا کر ملکی مینوفیکچرنگ کو فروغ دیں گی۔

لیکن چونکہ ایپل کو اب بھی اپنی ڈیوائسز بنانے کے لیے خام مال درآمد کرنا پڑے گا، ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں آئی فون بنانے کا کوئی معاشی طریقہ نہیں ہے۔

روزنبلٹ سیکیورٹیز کے سینئر ریسرچ تجزیہ کار بارٹن کروکیٹ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایپل کا آئی فون کی پیداوار امریکا منتقل کرنا ایک بہت بڑا اور پیچیدہ کام ہوگا،۔انھوں نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ امریکا میں اسمارٹ فون کم قیمت پر بنایا جا سکتا ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ آپ یہاں مسابقتی قیمت والا اسمارٹ فون بنا سکتے ہیں۔

لیم نے وضاحت کی کہ اس وقت چین میں اسمبلی کی لاگت تقریباً 30 ڈالر ہے، لیکن اگر پیداوار امریکا منتقل کر دی جائے تو یہ دس گنا بڑھ کر 300 ڈالر ہو جائے گی۔

ایپل نے اس بات پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے کہ نئے عائد کردہ ٹیرف کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے یا نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button