اہم خبریںپنجابتازہ ترین

قیصر شریف صدر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی لاہور مقرر

لاہور(اے ون نیوز) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے قیصر شریف کو جماعت اسلامی لاہور کی پبلک ایڈ کمیٹی کا صدر مقرر کر دیا ہے۔ تقرری کے بعد سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال سمیت دیگر رہنماؤں نے قیصر شریف کو نئی ذمہ داری ملنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

جماعت اسلامی لاہور کی پبلک ایڈ کمیٹی طویل عرصے سے خدمتِ خلق کے میدان میں سرگرم کردار ادا کر رہی ہے اور مختلف سماجی و فلاحی منصوبوں کے ذریعے عوامی خدمت انجام دے رہی ہے۔

اس موقع پر صدر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی لاہور قیصر شریف نے کہا کہ غلبۂ دین کی جدوجہد میں پبلک ایڈ کمیٹی کی ذمہ داری ملنا ان کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ عوامی خدمت کے کاموں کو پہلے سے زیادہ منظم، مؤثر اور جذبے کے ساتھ انجام دیا جائے گا اور مستحق افراد تک بروقت مدد پہنچانے کو یقینی بنایا جائے گا۔

قیصر شریف نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی خدمتِ خلق کی روایت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button