اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بہتر مستقبل کی تلاش میں گزشتہ سال ریکارڈ تعداد میں ڈاکٹرز پاکستان چھوڑ گئے، سروے

اسلام آباد(اے ون نیوز)سال 2025 میں بہتر مستقبل کی تلاش میں تقریباً 4 ہزار ڈاکٹر پاکستان چھوڑ گئے۔

بیورو آف امیگریشن کے اعداد و شمار پر مبنی گیلپ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملک سے باہر جانے والے ڈاکٹرز کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور گزشتہ سال 3 ہزار 800 سے 4 ہزار کے درمیان ڈاکٹر ملک چھوڑ گئے۔

سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 3 دہائیوں تک پاکستان چھوڑنے والے ڈاکٹروں کی تعداد سالانہ چند سو پر مستحکم رہی مگر 2010 کے بعد سے اس میں تیزی آئی اور 2025 میں تقریباً 4 ہزار ڈاکٹروں نے پاکستان چھوڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس رجحان کے اسباب بھی واضح ہیں، جن میں کام کے ناقص حالات، ترقی کے محدود مواقع، سکیورٹی خدشات اور بہتر معیارِ زندگی کی تلاش شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر طبی ماہرین کی شدید طلب بھی پاکستانی ڈاکٹروں کو بیرونِ ملک جانے پر راغب کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button