اہم خبریںپنجابتازہ ترین

بسنت، 4 روز کے دوران ایک ارب 22 کروڑ سے زائد کی ڈور اور پتنگیں فروخت

لاہور(اے ون نیوز) کائٹ فلانگ ایسوسی ایشن کے لیگل ایڈوائرز ایڈووکیٹ ملک فیضان احمد نے کہا ہےکہ لاہور میں چوتھے روز ایک ارب 22 کروڑ سے زائد کی ڈور گڈی فروخت ہوئی جب کہ چوتھے روز پتنگوں کے ریٹ میں اضافےکے ساتھ دستیابی بھی رہی۔

ملک فیضان احمد کے مطابق چوتھے روز مارکیٹس میں 10 لاکھ سے زائد گڈے پتنگیں فروخت ہوئیں جب کہ 20 ہزار سے زائد پنے فروخت ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیڈھ تاوا گڈا 700روپے ، ایک تاوا 400 روپے اور پونا تاوا 300 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، دو پیس کا پنا 12 سے 15 ہزار کا فروخت ہو رہا ہے۔

ملک فیضان نے کہا کہ پہلے روز 16کروڑ روپے ، دوسرے روز 18کروڑ روپے ، تیسرے روز 20 کروڑ روپے جب کہ چوتھے روز 68 کروڑ کی خرید و فروخت ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اندرون موچی گیٹ مارکیٹ، اسلامپورہ، ساندہ، سمن آباد، نوناریاں اور اچھرہ سمیت دیگر علاقوں میں پتنگوں ، گڈوں اور پنوں کی خرید و فروخت جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button