
کراچی(اے ون نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شدید مندی کا رجحان برقرار رہا اور کاروباری دن کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
ابتدائی طور پر 2264 پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 339 پوائنٹس تک گر گیا، بعد ازاں 1742 پوائنٹس کی مندی سے ایک لاکھ 77 ہزار 861 پوائنٹس کی سطح دیکھی گئی۔
کاروبار کے دوران 670 اور پھر 1187 پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی، جس سے انڈیکس بالترتیب ایک لاکھ 78 ہزار 933 اور ایک لاکھ 78 ہزار 415 پوائنٹس تک پہنچا۔
مزید دباؤ کے باعث 3796 پوائنٹس کی بڑی کمی کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 807 پوائنٹس پر آ گیا تھا۔
تازہ ترین صورتحال کے مطابق مندی میں مزید شدت آ گئی ہے اور 4936 پوائنٹس کی ریکارڈ کمی کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 74 ہزار 667 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ، سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی اور معاشی غیر یقینی صورتحال مندی کی بڑی وجوہات ہیں۔
سرمایہ کار صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ آئندہ سیشنز میں مارکیٹ کے رجحان کا انحصار معاشی اور سیاسی پیش رفت پر ہوگا۔




