
اسلام آباد(اے ون نیوز) بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آ گئی ۔
رپورٹ کے مطابق بیرسٹر گوہر اور راجہ ناصر عباس نے پمز ہسپتال کا دورہ کای، ڈاکٹر نے تفصیلی بریفنگ دی.
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا معائنہ 15فروری کو پروفیسرز پر مشتمل ماہر امراض چشم کے بورڈ نے کیا، بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کی بینائی عینک کے بغیر6/24جزوی ااور بائیں آنکھ کی بینائی 6/9 ہے، عینک کے ساتھ سائیں آنکھ کی بینائی بہتر ہو کر 6/9جزوی اور بائیں آنکھ کی بینائی مکمل 6/6 ہو گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دائیں آنکھ کے معائنے میں خون کے بہاؤ اور پردہ بصارت پر سوزش کے آثار پائے گئے ہیں،دائیں آنکھ کی سوجن میں کمی آئی موٹائی 550سے کم ہو کر350ہو گئی جو بہتری کی علامت ہے،رپورٹ میں ڈاکٹرز نے کہاکہ بینائی 6/36سے بہتر ہو کر6/9جزوی ہو گئی،بینائی 6/36سے بہتر ہو کر 6/9ہو گئی۔




