اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

عمران خان کی رہائی کیلئے فیلڈ مارشل سے کس نے بات کی، علی امین گنڈاپورکا بڑا انکشاف

اسلام آباد(اے ون نیوز)خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سب سے زیادہ کوششیں محسن نقوی نے کیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ محسن نقوی نے مسئلے کو حل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔

علی امین نے کہا کہ محسن نقوی واحد شخص ہیں جو فیلڈ مارشل کے سامنے بات کر سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے محسن نقوی نے فیلڈ مارشل سے بھی بات کی۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر اپوزیشن اتحادکا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا۔

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے عمران خان کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر نے کہا ہے کہ جب تک ہمارے کسی عہدیدار کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوجاتی، دھرنا جاری رکھا جانا چاہیے۔

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا خیبرپختونخوا ہاؤس کےباہر بھی پی ٹی آئی رہنما دھرنا جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button