اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نادرا میں پاکستانیوں کی فیملی ٹری میں ہزاروں غیرمتعلقہ افراد کی موجودگی کا انکشاف

راولپنڈی(اے ون نیوز)نادرا میں پاکستانیوں کی فیملی ٹری میں ہزاروں ’’گھس بیٹھیوں‘‘ کے موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

فیملی ٹری میں جعل سازی سے شریک ہوئے گھس بیٹھیوں کے خلاف نادرا نے بڑا ایکشن شروع کردیا، جعل سازی کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے مشتبہ افراد کو نادرا نے طلب کرلیا۔

نادرا نے ابتدائی طور پر ضلع راولپنڈی کے 833 افراد کو پیش ہونے کے نوٹس جاری کردئیے اور ان 833 افراد کو 7 دنوں میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد پر جعل سازی کے ذریعے پاکستانی شہریوں کے فیملی ٹری میں شامل ہونے کا الزام ہے، جعل سازی کے ذریعے شناختی کارڈ حاصل کرنے والوں کو فون کال، میسج بھی کیے گئے ہیں، نوٹسز جاری کرکے ان لوگوں کو موقف سناجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیش نہ ہونے والے افراد کی پاکستانی شہریت ختم کی جاسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button