اہم خبریںتازہ تریندنیا

امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان، ہزاروں پروازیں منسوخ، ایمرجنسی نافذ

نیو یارک(اے ون نیوز)امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، ہزاروں پروازیں منسوخ جبکہ کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے شمال مشرقی علاقے شدید برفانی طوفان کی زد میں ہیں اور اس وجہ سے 5 کروڑ40 لاکھ افراد کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی 6 ریاستوں میں برفانی طوفان کے باعث ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے جن میں نیویارک، نیوجرسی، ڈیلاویئر،رہوڈ آئی لینڈ، کنیٹی کٹ اور میساچوسٹس شامل ہیں۔

برفانی طوفان کی وجہ سے امریکا بھر میں 11 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہیں۔

فیڈرل ایوی ایشن نے نیویارک ائیرپورٹس پر گراؤنڈ اسٹاپ کی وارننگ جاری کر دی۔

نیویارک سٹی میں آج رات 9 سے دوپہر 12 بجے تک غیر ضروری سفر پر پابندی عائد کی کر دی گئی ہے۔ میئر ظہران ممدانی نے نیویارک سٹی میں اسکول بند رکھنے کاحکم دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیویارک سٹی میں 18 سے 24 انچ اوربعض علاقوں میں 28 انچ تک برفباری کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ شمال مشرقی امریکا میں پیر کی صبح تک شدید برفباری اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور تازہ صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button