اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان کے افغانستان میں 29 مقامات پر فضائی حملے،آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین تفصیلات جاری

اسلام آباد(اے ون نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردیں۔

اپنے بیان میں عطا تارڑ کا کہناتھاکہ 11 بجے تک کی اپڈیٹس کے مطابق آپریشن میں افغان طالبان رجیم کے 297 کارندے ہلاک اور 450 سے زائد کارندے زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی 89 چیک پوسٹیں تباہ کردی گئیں اور 18 چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا جبکہ افغان طالبان کی 135 مسلح گاڑیاں اور ٹینک تباہ کردیے گئے۔

ان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں 29 مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button