اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، ریاض، دبئی، بحرین، کویت، ابوظبی اور قطر میں امریکی اڈوں پر بھی وار

تہران(اے ون نیوز)اسرائیل اور امریکا نے تہران، خرم آباد، قم ، اصفہان، کرج اورکرمان شاہ، لورستان اور تبریز میں حملے کیے گئے، ایران نے جواب میں اسرائیل پر بھی میزائل داغ دیے.

اسرائیلی و امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے عرب ممالک میں موجود امریکی اثاثوں کو مبینہ طورپرنشانہ بنادیاجس کے نتیجے میں دھماکے سنے گئے۔

الجزیرہ کے مطابق بحرین نے تصدیق کی ہے کہ امریکی نیوی کے ففتھ فلیٹ پر میزائل حملہ ہوا ہے جس کے بعد بیس کے قریب سے دھواں اٹھتا بھی دکھائی دیا، کویت میں بھی دھماکوں اور سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئیں۔

بحرین اور کویت کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت ابوظہبی میں بھی زوردار دھماکہ سنا گیا جس کی اطلاع رائٹرز نے دی تاہم قطر نے ایک ایرانی میزائل کو اپنی فضائی حدود میں ناکارہ بنا دیا ۔صحافی ماریو نوفال کا کہناہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ایران حملہ کرنے والی رینج میں تقریباً ہر امریکی اڈے پر جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button