اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایران ، اسرائیل کا لڑکیوں کے سکول پر حملہ، 85طالبات شہید

تہران(اے ون نیوز)ایران کے شہر مناب میں اسرائیل نے لڑکیوں کے اسکول پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 85 ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران کے شہرمناب میں لڑکیوں کے اسکول کو نشانہ بنایا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے شہر مناب میں اسرائیل نے ایک گرلز اسکول کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 53 طالبات شہید اور 63 زخمی ہوگئیں۔

ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ ایران میں اسکول پر حملے سے شہدا کی تعداد 85 ہوگئی۔

ایرانی حکام کے مطابق اسرائیل کی جانب سے شجرۂ طیّبہ اسکول کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد طالبات شہید ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکول میں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں اور شہر میں سکیورٹی کی صورتحال قابو میں ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی تمام جامعات تاحکم ثانی بند کردی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button