اہم خبریںتازہ تریندنیا

دبئی ائیرپورٹ،شیخ زید ہوائی اڈے پرڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک، 7 افراد زخمی

دبئی(اے ون نیوز)ابوظبی ائیرپورٹ انتظامیہ نے شیخ زاید ہوائی اڈے پر ڈرون حملے میں ایک شخص کے ہلاک اور 7 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔

ادھر دبئی میڈیا آفس نے بھی دبئی ائیرپورٹ پر حملے کی تصدیق کردی۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

اماراتی حکام نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے 132 میزائلوں کو تباہ جبکہ 209 میں سے 195 ڈرونز مار گرائے گئے جبکہ 14 کے گرنے سے محدود نقصان ہوا۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق ڈرون تباہ کرنے کے دوران برج العرب کے بیرونی حصے میں آگ لگی، عمارت میں آگ پر قابو پالیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عرب میڈیا نے رپورٹ کیا کہ دبئی مرینہ، دبئی ہلز میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔کچھ دیر قبل اماراتی وزارت داخلہ نے میزائل حملے سے متعلق نیا الرٹ جاری کیا تھا۔

اماراتی وزارت داخلہ نے رہائشیوں کے موبائل فونز پر سکیورٹی الرٹ بھیجا اور کہا کہ رہائشی فوری طور پر شیلٹر میں چلے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button