اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای شہید ہوگئے

تہران(اے ون نیوز)اسرائیل اور امریکا کی جانب سے مشترکہ حملے کے بعد ایران کی جانب سے بھی جوابی حملے جاری ہیں تاہم اسرائیل کے تازہ ترین حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای شہید ہوگئے جس کی ایران کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کر دی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق شہادت کے وقت ایرانی سپریم لیڈر اپنے دفتر میں موجود تھے۔ ایران میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ملک میں سات روز کے لیے چھٹی کا بھی اعلان کیا گیا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر عراق میں مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئی ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تباہ کن کارروائی جلد شروع ہوگی، ایران کی تاریخ کا سب سے تباہ کن اور جارحانہ آپریشن شروع ہوگا، حملہ چند لمحموں میں شروع ہو جائے گا۔

اس سے قبل ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کہ حملے میں سپریم لیڈر کی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ہوئے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر سے متعلق کوئی اطلاع نہیں جبکہ ایرانی نائب صدر محمد رضا نے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایران نے دوبارہ کارروائی کرتے ہوئے دبئی انٹرنیشنل کو نشانہ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد ایئرپورٹ کے ٹرمینل تھری میں دھواں بھر گیا اور فضا میں دھویں کے بادل چھا گئے۔ حکام نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے مسافروں کو ٹرمینل تھری سے نکالنا شروع کر دیا۔

دبئی میڈیا کے مطابق اس حملے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر بھی حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تل ابیب میں واقع اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

تازہ ترین رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم نے ایک حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سمیت متعدد رہنماؤں کو شہید کرنے کا دعوی کیا ہے اور کہا کہ جس خفیہ کمپاؤنڈ میں سپریم لیڈر موجود تھے اسے مکمل طور پر بمباری کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے۔

اسرائیل کے مطابق انہوں نے امریکی حکام کو ایرانی سپریم لیڈر کی میت کی تصویر بھی دکھائی ہے۔

اس کے بعد امریکی صدر نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ اب نہیں رہے، ٹرمپ نے ایرانی عوام سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں اور اپنا ملک حاصل کر لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button