
واشنگٹن(اے ون نیوز)پہلی بارامریکہ نے ایران کے خلاف فوجی آپریشن میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا ہے۔
امریکی سینٹ کام نے تصدیق کی کہ ایران کی کارروائی میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری طرف ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایران نے امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا، بیڑے پر 4 میزائل داغے گئے۔
امریکی سینٹ کوم کا کہنا ہے کہ امریکی بحری بیڑا ابراہم لنکن ایرانی میزائلوں کا نشانہ نہیں بنا، ایرانی میزائل بحری بیڑے کے قریب تک نہیں آسکے۔




