اہم خبریںتازہ تریندنیا

کویت نے امریکہ کے3لڑاکا طیارے غلطی سے مار گرائے

کویت سٹی(اے ون نیوز)کویت نے امریکہ کے3لڑاکا طیارے غلطی سے مار گرائے،امریکی سینٹکام نے f15تباہ ہونے کی تصدیق کر دی

اے ون ٹی وی کے مطابق امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے کویت کی فضائی حدود میں اپنے ہی دفاعی نظام کی فائرنگ سے تین جنگی طیارے تباہ ہو نے کی تصدیق کردی اور کہا ہے کہ واقعے میں تمام پائلٹ محفوظ رہے۔

ٹیمپا، فلوریڈا سے جاری بیان کے مطابق یکم مارچ کی رات گیارہ بج کر تین منٹ پر کویت کی فضائی حدود میں کارروائی کے دوران امریکہ کے تین ایف پندرہ ای اسٹرائیک ایگل طیارے گر کر تباہ ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اپنے ہی اتحادی دفاعی نظام کی غلط فہمی پر مبنی فائرنگ کے باعث پیش آیا۔

یہ طیارے ایران کی جانب سے آنے والے جنگی جہازوں، بیلسٹک میزائلوں اور بغیر پائلٹ طیاروں کے حملوں کے دوران ایک جاری فوجی کارروائی میں حصہ لے رہے تھے۔ اسی دوران کویت کے فضائی دفاعی نظام نے انہیں دشمن سمجھ کر نشانہ بنا لیا۔

امریکی فضائیہ کے مطابق تینوں طیاروں میں سوار چھ اہلکار بروقت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔ تمام اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

کویت نے اس واقعے کا اعتراف کرتے ہوئے جاری کارروائی میں تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے۔ امریکی حکام نے کویتی دفاعی افواج کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button