
کراچی(اے ون نیوز)دو امریکی حکام کا بتانا ہے کہ میرینز نےکراچی قونصلیٹ پر دھاوا بولنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے واضح نہیں کہ میرینزکی فائرکی گئی گولیاں کسی کو لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، یہ بھی معلوم نہیں کہ قونصلیٹ پر مامور دیگر سکیورٹی اہلکاروں نےفائرنگ کی یا نہیں۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی قونصلیٹ کی حفاظت پر مامور دیگر اہلکاروں میں نجی سکیورٹی گارڈز اور مقامی پولیس شامل ہے، پولیس حکام نے بتایا گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں۔
دوسری جانب امریکی میرینز نےکراچی قونصل خانے والے معاملے پر سوالات کےجواب امریکی فوج کوبھیج دیے اور امریکی فوج نےکراچی قونصلیٹ والا معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے تاحال اس متعلق کوئی ردعمل نہیں دیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر امریکی حملے کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد نے کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر مظاہرہ کیا تھا اور اس دوران مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئی تھی، ان مظاہروں میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔




