اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

برطانیہ کی 150 خاندانوں کو رضا کارانہ ملک چھوڑنے کیلئے بھاری ادائیگی کی پیشکش

لندن(اے ون نیوز)برطانیہ نے 150 خاندانوں کو رضا کارانہ طو ر پر ملک چھوڑنے کیلئے بھاری ادائیگی کی پیشکش کر دی۔ سیکریٹری داخلہ شبانہ محمود پر اسکیم شروع کرنے کے بعد برطانوی ٹیکس دہندگان کیساتھ زیادتی کرنے کا الزام عائد اور کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق پناہ گزینی کیلئے ناکامی کا منہ دیکھنے والے خاندانوں کو برطانیہ چھوڑنے کیلئے تقریباً 40 ہزار پاؤنڈ تک خطیر رقم ادا کی جائیگی۔

ہوم آفس کی طرف سے ڈیڑھ سو خاندانوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ اگر وہ رضا کارانہ طو رپر ملک چھوڑنے پر راضی ہو جائیں تو چار افراد کیلئے 10 ہزار پاؤنڈ کی یکمشت ادائیگی کے لیے اہل ہوں گے۔

اگر سیکرٹری داخلہ کا مذکورہ پروگرام کامیاب ہوتا ہے اسے مزید ہزاروں افراد تک پھیلا جا سکتا ہے۔

ناقدین نے ٹیکس دہندگان کے پیسے سے اتنی بڑی ادائیگیوں کے فیصلے پر کڑی تنقید کی اور کہا ہے کہ رقم کی پیشکش درحقیقت اور زیادہ غیر قانونی مہاجرین کو برطانیہ آنے کی ترغیب دے سکتا ہے۔

نئی اسکیم کیلئے مراعات کی پیشکش بہت زیادہ ہے جو فی الحال تین ہزار پاؤنڈ مقرر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button