اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

دبئی ، میزائل حملوں میں 2 پاکستانی جاں بحق

دبئی(اے ون نیوز)پاکستان کی حکومت نے حالیہ دنوں میں دبئی میں میزائلوں حملوں میں دو پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ’مجھے دبئی میں میزائل کے ملبے تلے دب کر دو پاکستانی شہریوں کی المناک موت پر بہت دکھ ہوا ہے۔‘

وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستان کا سفارتی مشن دبئی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ تمام ضروری مدد فراہم کی جا سکے اور لاشوں کی وطن واپسی کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔

اس سے قبل اتوار کی صبح متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ گذشتہ روز دبئی کے علاقے البرشا میں میزائل کو انٹرسیپٹر سے روکے جانے کے بعد اس کے ملبے تلے آ کر ایک پاکستانی شہری ہلاک ہو گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button