
احمدآباد (اے ون نیوز)بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دیکرکر ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 اپنے نام کرلیا۔
بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونیوالے میگا ایونٹ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، سنجو سیمسن 89رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے ایشان کشن 54، ابھیشیک شرما 52، ہاردک پانڈیا 18 اور کپتان سوریا کمار یادو0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، شِیوم ڈوبے 26 اور تِلک ورما 8 رنز بنا کرناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رچِن رویندرا نے 1 وکٹ حاصل کی۔




