
میڈرڈ(اے ون ٹی وی نیوز)چیئرمین A1TV اور سی ای او گلوبل سٹیزن لائر مبین رشید نے میڈرڈ میں اسپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے، قانونی آگاہی کو فروغ دینے اور میڈیا و سفارتی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور نے سفارتخانے میں قائم پاکستانی کمیونٹی کے لیے خصوصی سہولت ڈیسک بھی دکھایا، جہاں اسپین میں مقیم پاکستانیوں کو رہنمائی اور مختلف امور میں مدد فراہم کی جاتی ہے،اس ملاقات میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن عمر منظور ملک اور ٹریڈ کونسلر علی اصغر بھی موجود تھے۔
مبین رشید نے سفارتخانے کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی مدد اور پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں میڈیا اور قانونی پلیٹ فارمز اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
دونوں فریقین نے اسپین میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کی:::




