اہم خبریںتازہ تریندنیا

نئے ایرانی سپریم لیڈر کے زخمی ہونے کی اطلاعات

تہران (اے ون نیوز) ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں تاہم قریبی ذرائع کے مطابق وہ محفوظ اور خیریت سے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر کے بیٹے یوسف پزشکیان نے اپنے ٹیلی گرام پیغام میں کہا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس خبر کے بعد انہوں نے اپنے ایسے دوستوں سے رابطہ کیا جن کے متعلقہ حلقوں میں رابطے تھے، ان دوستوں نے بتایا کہ الحمدللہ مجتبیٰ خامنہ ای محفوظ اور خیریت سے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button