
تہران (اے ون نیوز) ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہید ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی اہلیہ زندہ ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے منصورہ خجستہ باقرزادہ سے منسوب خبر کی تصدیق کر دی ہے۔
یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ حملہ کرکے ایران کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای اپنے اہلِ خانہ اور دیگر افراد کے ساتھ شہید ہوگئے ہیں۔
اس کے بعد 2 مارچ کو یہ اطلاع بھی گردش میں آئی تھی کہ اس حملے میں زخمی ہونے والی ان کی اہلیہ منصوره خجسته باقرزاده بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئی ہیں۔
تاہم اب ایرانی میڈیا نے ان خبروں کی تردید کردی، ایرانی ٹی وی کے مطابق سپریم لیڈر کی اہلیہ منصوره خجسته باقرزاده امریکی حملے میں شہید نہیں ہوئیں بلکہ شدید زخمی ہوئی تھیں۔




