اہم خبریںتازہ تریندنیا

امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں 5 ہزار فوجی اور کئی جنگی بحری جہاز تعینات کرنے کا اعلان

نیویارک(اے ون نیوز)امریکا نے مشرق وسطیٰ میں مزید 5 ہزار فوجی اور ان کے ساتھ کئی جنگی بحری جہاز تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا نے جنگی صورتحال کے پیش نظر مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کے لیے 5 ہزار میرینز اور فوجی اہلکاروں کے ساتھ کئی جنگی بحری جہاز بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے ہزاروں امریکی میرینز کو مشرقِ وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ اقدام امریکی سینٹرل کمانڈ یعنی سینٹکام کی درخواست پر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ درخواست ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ایران آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملے اور بارودی سرنگیں بچھانے کے اقدامات کر رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی بی ٹو بمبار طیاروں نے حملوں کے لیے مشن شروع کر دیا ہے اور ان حملوں کا ہدف ایران کی مستقبل میں دوبارہ طاقت حاصل کرنے کی صلاحیت ختم کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button