
اسلام آباد(اے ون نیوز)آپریشن غضب للحق میں پاک فوج نے افغان طالبان کے خلاف مؤثر فضائی کارروائی کرتے ہوئے قندھار میں ٹیکنیکل سپورٹ انفرا اسٹرکچرکچر تباہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے 14/15 مارچ کی درمیانی شب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ٹھکانوں سمیت فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں پاک افواج نے قندھار میں ٹیکنیکل سپورٹ انفرااسٹرکچر اور ایکوپمنٹ اسٹوریج کو موثر انداز میں تباہ کیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ انفراسٹرکچر اور ایکوپمنٹ اسٹوریج افغان طالبان اور دہشت گرد استعمال کرتے تھے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔




