اہم خبریںتازہ تریندنیا

متحدہ عرب امارات، سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر پاکستانیوں سمیت 25 افراد گرفتار

یو اے ای(اے ون نیوز)متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر 25 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق گرفتار افراد میں بھارت کے 17، پاکستان، نیپال اور فلپائن کےدو ، دو شہری جبکہ بنگلا دیش اور مصر کا ایک ایک شہری شامل ہے۔

اماراتی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان تین مختلف گروپوں میں کام کر رہے تھے۔

اماراتی حکام نے مزید بتایا کہ ایک گروپ آرٹیفیشل انٹیلجنس کی مدد سے جعلی ویڈیوز بنا رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button