اہم خبریںتازہ ترینشوبز

معروف سٹیج اداکارہ دیدار کے شوہر گرفتار

لاہور(اے ون نیوز)معروف سٹیج اداکارہ دیدار کے شوہر کو انسانی سمگلنگ اور بیرون ممالک بھرتیوں کے سکینڈل میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا گیا، ایف آئی اے اسلام آباد اور ایف آئی اے لاہور نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم جہانزیب کو حراست میں لیا۔

کارروائی کے دوران ملزم کے گارڈز کی جانب سے شدید مزاحمت سامنے آئی، انسپکٹر عبداللہ کیانی کی سربراہی میں ٹیم کوملزم کے 8 گارڈز کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس پر پنجاب پولیس سے مزید مدد طلب کی گئی۔

ملزم کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا، ملزم ایف آئی اے اسلام آباد زون کو مطلوب تھا، ملزم نے بیرون ملک بھرتیوں اور ملازمت کا جھانسہ دیکر ہزاروں لوگوں کو لوٹا تھا،ملزم نے اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں بھی اپنا آفس بنا رکھا تھا جبکہ لاہور میں یہی دھندہ چلا رہا تھا۔

سٹیج اداکارہ دیدار بھی مبینہ طور پر شوہر کے ساتھ دھندے میں ملوث پائی گئی ہیں جس کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ، مستقبل قریب میں اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button