اہم خبریںپنجابتازہ ترین

سرگودھا ،سفاک شخص نے اپنی بیوی،بیٹی اور چار بچوں کو بے دردی سےقتل کر دیا

سرگودھا(اے ون نیوز)سرگودھا میں رمضان کے دوران دل دہلا دینے والا واقعہ ہو گیا۔

ایک شقی القلب شخص نے اپنی بیوی،بیٹی اور چار بچوں کو قتل کر دیا۔سرگودھا ضلع کے تھانکہ تھانہ بھاگٹانوالہ کے چک 25 جنوبی میں یہ افسوس ناک سانحہ ہوا۔

بے رحم ملزم یاسین ملاح نے کلہاڑی کے وار سے اپنے چار بیٹوں، ایک بیٹی اور بیوی کو قتل کر دیا۔ملزم نے واردات کے بعد خود کو بھی زخمی کر لیا، اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ افسوس ناک واقعہ ہونے پر ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے ایس ڈی پی او صدر سے رپورٹ طلب کی ہے۔ ڈی پی او سرگودھا خود موقع پر پہنچ گئے ۔ سفاک ملزم نے خود کو بھی مارنے کی کوشش کی جس کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button