
تہران(اے ون نیوز)عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران نے علی لاریجانی اور ان کےبیٹےمرتضیٰ کے شہید ہونے کی بھی تصدیق کردی۔
ا س سے پہلے اسرائیل نے ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا تھا۔
ایرانی پاسدارن انقلاب نے پیراملٹری فورس بسیج کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کی شہادت کی تصدیق کردی۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پاسدارانِ انقلاب کی پیراملٹری فورس بسیج کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کو ایک فضائی حملے میں شہید کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا تھاکہ ملٹری انٹیلی جنس کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر فضائیہ نے گزشتہ روز تہران کے وسط میں کارروائی کی جس میں غلام رضا سلیمانی کو نشانہ بنایا گیا۔
غلام رضا سلیمانی گزشتہ 6 برس سے بسیج فورس کے کمانڈر تھے۔




